چین: (دنیا نیوز) چین میں بھی ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات نے رنگ دکھانا شروع کر دیئے، شدید بارشوں اور سیلاب سے 4افراد جاں بحق ،10زخمی ہو گئے۔
چین کے موسمیاتی ماہرین کے مطابق جنوبی چین میں مئی اور جون کی بارشیں اپریل میں ہی برس گئیں جس نے سیلابی ریلیوں کی شکل اختیار کرکے تباہی مچادی ،گزشتہ سال کی نسبت گوانگ ڈونگ سمیت مختلف صوبوں میں قبل از وقت اور 2 سے 3 گنا زائد بارشیں ہوئیں۔
ماہرین کا کہنا تھا کہ ان غیر معمولی بارشوں سے دریا پر بنا پل گر گیا، گلیاں اور سڑکیں ندی نالوں کے مناظر پیش کرنے لگیں، گاڑیاں بہہ گئیں ، جس سے اندرون ملک پروازیں منسوخ اور بین الاقوامی پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔
واضح رہے چینی محکمہ موسمیات نے مزید پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارشوں کا یہ سلسلہ اپریل کے آخر تک جاری رہنے کا امکان ہے۔