لیبیا: سمندری طوفان ڈنیال سے اموات کی تعداد 6 ہزار ہو گئی، 10 ہزار شہری تاحال لا پتہ

Published On 13 September,2023 06:25 am

طرابلس: (دنیا نیوز) لیبیا میں بحیرہ روم سے آنے والے سمندری طوفان کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہزار تک پہنچ گئی، 10 ہزار شہری تاحال لاپتہ ہیں۔

لیبیا کی وزارت داخلہ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ملک کے شمال مشرقی ساحلی علاقوں سے ٹکرانے والے سمندری طوفان ڈنیال سے پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال کے باعث اموات 6 ہزار ہو گئی ہیں۔

وزارت داخلہ نے بتایا کہ سیلاب کی وجہ سے 10 ہزار افراد لاپتا ہیں، 15 سو افراد کی لاشیں تلاش کر لی گئی ہیں،اب تک7 سو افراد کی لاشوں کو دفنایا جا چکا، ملک کے شمال مشرقی ساحلی علاقوں میں کرفیو نافذ کردیا گیا۔