انقرہ : (ویب ڈیسک ) ترکیہ کے وزیرِ خزانہ مہمت سمسک نے کہا ہے کہ ترکیے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی گرے لسٹ سے نکل گیا جس کا باضابطہ اعلان جلد ہوگا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق منی لانڈرنگ اور دہشتگردوں کی مالی معاونت کے خدشات پر ترکیہ کو2021ء میں گرے لسٹ میں رکھا گیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک وزیرِ خزانہ مہمت سمسک سنگاپور میں ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں شریک ہیں۔
اجلاس میں ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے ترکیہ کو نکالنے کا اعلان جلد متوقع ہے۔