ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں ایک ہفتے کے دوران اقامہ، لیبر اور سرحدی خلاف ورزی پر مزید 16 ہزار565 غیر قانونی تارکین کو حراست میں لیا گیا۔
وزارت داخلہ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ 27 جون سے 3 جولائی تک 9 ہزار 969 افراد کو اقامہ قانون، 4 ہزار 676 کو سرحدی امن قانون اور ایک ہزار920 تارکین کو قانون محنت کی خلاف ورزی پر پکڑا گیا ہے جن میں سے 37 فیصد یمنی، 60 فیصد ایتھوپین اور 3 فیصد دیگر ملکوں سے تعلق رکھتے ہیں۔
علاوہ ازیں 63 ایسے افراد کو بھی پکڑا گیا جو سرحد پار کرکے سعودیہ سے نکلنے کی کوشش کر رہے تھے، اقامہ، ملازمت اور سرحدی امن قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سفر، رہائش، روزگار اور پناہ دینے کی کوششوں میں ملوث تین افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ 20 ہزار 780 غیر قانونی تارکین کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے، ان میں سے 19 ہزار 396 مرد اور ایک ہزار 384 خواتین ہیں۔
12 ہزار219 افراد کے پاس سفری دستاویزات نہیں تھیں جبکہ 2 ہزار931 افراد کے سفر کی کارروائی مکمل کی جا رہی ہے، 9 ہزار 663 کو مملکت سے بے دخل کیا گیا ہے۔