واشنگٹن: (دنیا نیوز) ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کے بعد بٹ کوائن کی قیمت میں 10 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق قاتلانہ حملے کے بعد کرپٹو کے حامی ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس واپسی کے امکانات بڑھ گئے، سرمایہ کاروں میں اس سال بٹ کوائن کے ریکارڈ بلندی پر پہنچنے کی امید پیدا ہوگئی۔
کرپٹو کرنسی کی قیمت دو ہفتے کی بلند ترین سطح 63 ہزار ڈالر سے بڑھ گئی ہے، ٹرمپ کے قاتلانہ حملے میں بچ جانے کی خبروں نے بٹ کوائن کی گراوٹ کو روکاہے۔
کرپٹومبصرین کے مطابق واقعے کے بعد دیگر کرپٹو کرنسیوں کی قدر میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے، ٹرمپ اس ماہ کے آخر میں نیش ویل میں بٹ کوائن 2024 کانفرنس سے خطاب کریں گے۔