کولمبو: (دنیا نیوز) اقتصادی بحران سے دوچار سری لنکا میں صدارتی انتخابات کا اعلان کر دیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سری لنکا میں اگلے صدارتی انتخابات 21 ستمبر کو ہوں گے، صدارتی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی 15 اگست سے قبول کیے جائیں گے۔
موجودہ صدر رانیل وکرما سنگھے کے انتخابات میں حصہ لینے کا بھی امکان ہے، رانیل وکرما کا مقابلہ اپوزیشن لیڈرساجتھ پریم داسا اور انورا دیسانائیکے سے ہو گا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر رانیل وکرما سنگھے نے مالیاتی بحران کے دوران ہونے والے مظاہروں کے بعد عہدہ سنبھالا تھا۔
سری لنکا نے 2022 میں خود کو دیوالیہ قرار دیا، سری لنکا نے تقریباً 83 بلین ڈالر کے ملکی اور غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی معطل کر دی۔