واشنگٹن: (دنیا نیوز) انتخابی بغاوت کیس میں ریپبلکن صدارتی امیدوارڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف نئی فرد جرم عائد کر دی گئی۔
خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق استغاثہ نے نظر ثانی شدہ فرد جرم میں چاروں پرانے الزامات عائد کئے، استغاثہ کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ پر انتخابی شکست کی تصدیق روکنے کیلئے کثیر الجہتی سازش کرنے کا الزام عائد کیا گیا۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیاکہ فردجرم عائد کرنے کے لئے کیس نئی گرینڈ جیوری کے سامنے پیش کیا گیا، ڈونلڈ ٹرمپ پر عائد فرد جرم کا انحصار وفاقی حکومت سے باہر کے گواہوں کی شہادتوں پرہے۔