ہریانہ: (دنیا نیوز) بھارت میں شدت پسند ہندو جتھے نے ایک اور مسلمان محنت کش کی جان لے لی۔
مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست ہریانہ میں شدت پسند ہندو ٹولے نے مسلمان نوجوان کو گائے ذبح کرنے کے شک میں موت کے گھاٹ اتار دیا، تشدد سے جاں بحق ہونے والے 22 سالہ مسلمان نوجوان کی شناخت صابر ملک کے نام سے ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق7 ہندو انتہا پسندوں نے صابر ملک کو پلاسٹک کی خالی بوتلیں بیچنے کے بہانے بلا کر بہیمانہ تشدد کر کے مارا۔
جاں بحق ہونے والے صابر ملک کا تعلق بھارتی ریاست مغربی بنگال سے ہے اور وہ ردی کا کام کرتا تھا۔