نئی دہلی : (دنیانیوز) مودی کے بھارت میں انتہاپسند ہندؤں نے مسلمان بزرگ کوگائے کا گوشت لے جانے پرتشدد کا نشانہ بناڈالا۔
بھارت میں اس وقت تمام مذہبی اقلیتوں کو شدید جانی ومالی خطرات لاحق ہیں، بھارتی اقلیتیں مودی سرکار کی فسطایئت پر مبنی پالیسیوں کی بھینٹ چڑھ رہی ہیں جہاں انتہا پسند ہندؤں کو حکومتی پشت پناہی حاصل ہے، مسلمان ہوں، سکھ ہوں ، عیسائی ہوں یا پھر دلّت، بھارت میں اس وقت کوئی اقلیت بھی محفوظ نہیں ۔
ایک حالیہ ویڈیومیں دیکھا جا سکتا ہے کہ "انتہا پسند ہندؤں نے ٹرین میں ایک مسلمان بزرگ کوگائے کا گوشت لے جانے پرتشدد کیا گیا " انتہا پسند ہندؤں نے بزرگ کے ساتھ نہایت بدتمیزی سے پیش آتے ہوئے نہ صرف گالیاں دیں بلکہ تھپڑوں سے مارا ۔
بھارت میں روزانہ کی بنیاد پر ایسے درجنوں واقعات رپورٹ ہوتے ہیں جن میں انتہا پسند ہندؤں کے اقلیتوں کے ساتھ کئے گئے مظالم کو منظر عام پر لایا جاتا ہے۔
بھارت میں فاشسٹ مودی کے دور میں مسلمانوں پر ظلم بڑھتا جا رہا ہے ، مودی سرکار کا تیسرا دورِحکومت بھارت میں مسلمانوں کیلئے خطرناک ترین دورہے ، اقلیتوں کی بگڑتی صورتِ حال پہ ہمسایہ ممالک میں بھی تشویش بڑھ رہی ہے، آخر کب تک مودی سرکار اپنی ریاستی دہشت گردی کو جاری رکھے گی؟