نیویارک: (ویب ڈیسک) امریکی عہدیدارکے قتل کی سازش کے الزام میں گرفتار آصف مرچّنٹ کو عدالت میں پیش کردیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق آصف مرچّنٹ کو نیویارک کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اس نے الزامات سے انکار کردیا جس پر عدالت نے مزید تحقیقات تک آصف مرچّنٹ کو زیرحراست رکھنے کا حکم دیا ہے۔
واضح رہے کہ آصف مرچّنٹ پر امریکی عہدیدار کے قتل کی سازش اور امریکا میں دہشتگردی کی کوشش کے الزامات ہیں، آصف مرچّنٹ کو 15 جولائی کو ریاست ٹیکساس میں گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق آصف مرچّنٹ نے امریکی ہٹ مین کو دینے کے لیے 5 ہزار ڈالر پاکستان سے منگوائے تھے۔
آصف مرچّنٹ کراچی کے شہری ہیں اور اس حوالے سے سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف مرچّنٹ کا کراچی میں اب تک کوئی کرمنل ریکارڈ سامنے آیا ہے اور نہ ہی ان کے پاکستان میں کسی جرم میں ملوث ہونے کا پتا چلا ہے۔