نئی دہلی: (دنیا نیوز) دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اروند کیجریوال نے اپنا استعفیٰ گورنر دہلی کو پیش کیا، اروند کیجریوال نے آتیشی مارلینا کو وزیر اعلیٰ دہلی نامزد کیا تھا۔
بھارتی سیاسی جماعت عام آدمی پارٹی نے قانون ساز پارٹی کے اجلاس میں نئے وزیراعلیٰ کے نام کو فائنل کیا ، آتیشی مارلینا دہلی حکومت میں وزیر ہیں اور کئی اہم قلمدان رکھتی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آتیشی مارلینا دہلی کی تیسری خاتون وزیر اعلیٰ ہوں گی، ان سے قبل شُشما سوراج اور شیلا ڈکشت بھی دہلی کی وزیراعلیٰ رہ چکی ہیں۔