سعودی عرب عالمی انسداد بدعنوانی نیٹ ورک کا متفقہ طور پر صدر منتخب

Published On 27 September,2024 02:58 am

بیجنگ: (ویب ڈیسک) چینی دارالحکومت بیجنگ میں نیٹ ورک کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں سعودی عرب کو مملکت کے مندوب ڈاکٹر ناصر ابا الخلیل کو سال 2025ء تا 2027ء کے لئے گروپ کا مفقہ طور پر صدر منتخب کیا گیا۔

انسداد بدعنوانی سے متعلق گلوبل آپریشنز نیٹ ورک آف لاء انفورسمنٹ اتھارٹیز (گلوب ای نیٹ ورک) کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں شریک سعودی وفد کے سربراہ، نگرانی اورانسداد بدعنوانی کمیشن کے چیئرمین مازن الکہموس نے اقوام متحدہ کے دفتر’یو این او ڈی سی‘ کے اعلان کے موقع پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کو بیجنگ میں ہونے والے اجلاس میں اس عظیم کامیابی پرمبارکبادش پیش کی۔

الکہموس نے مملکت کے نامزد کردہ نگرانی اور انسداد بدعنوانی کمیشن برائے بین الاقوامی تعاون کے انڈر سیکرٹری ڈاکٹر ناصر بن احمد ابا الخیل کو نیٹ ورک کی صدارت سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے اس مشن میں کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ انسداد بدعنوانی سے متعلق قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے گلوبل آپریشنز نیٹ ورک ایک عالمی اقدام ہے جو مملکت کی طرف سے G20 کی صدارت کے دوران شروع کیا گیا تھا جب 2020ء کی سعودی عرب نے جی ٹونٹی کی میزبانی کی تھی۔