فلوریڈا: (ویب ڈیسک) امریکی ریاستوں فلوریڈا اور جیورجیا سے سمندری طوفان ہیلین ٹکرانے کے نتیجے میں بدترین سیلاب سے تباہی مچ گئی جس کے باعث 20 افراد جانیں گنوا بیٹھے۔
میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سمندری طوفان ہیلین ریاست فلوریڈیا کے بگ بینڈ ریجن سے ٹکرایا جس کے نتیجے میں بندرگاہ میں کشتی الٹ گئی، درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، گاڑیوں کو نقصان پہنچا اور سڑکیں سیلاب سے بھر گئیں۔
پولیس اور فائرفائٹرز نے متاثرہ ریاستوں میں امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے ہزاروں افراد کو بچایا، جس میں ریاست اٹلانٹا بھی شامل ہے جہاں ایک کمپلیکس سے شہریوں کو نکال لیا گیا جو سیلاب کی زد میں آگیا تھا۔
امریکی محکمہ موسمیات نے کہا کہ یہ انتہائی خطرناک صورت حال ہے اور حالات مزید بدتر ہوتے جارہے ہیں، بدترین طوفان، آندھی اور موسلادھار بارشیں جاری ہیں، محکمہ موسمیات نے جیورجیا، ساؤتھ کیرولینا اور نارتھ کیرولینا میں مختلف اضلاع میں سیلاب کی وارننگ بھی جاری کردی ہے۔