اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی جاری، بمباری سے مزید 29 شہید

Published On 05 October,2024 07:30 am

غزہ: (دنیا نیوز) اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی جاری رہی۔

غزہ میں صیہونی بمباری سے مزید 29 فلسطینی شہید ہوگئے، بوریج میں فضائی حملے کے دوران 5 فلسطینی بچے شہید ہوگئے، تلکریم میں شہید ہونے والے 18 فلسطینیوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق شہدا کی مجموعی تعداد 41 ہزار 788 ہوگئی۔