تل ابیب: (دنیا نیوز) نیتن یاہو نے اسرائیل کو اسلحے کی سپلائی روکنے کے فرانسیسی صدر کے مطالبے کو اپنی توہین قرار دے دیا۔
غزہ کی صورتحال پر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں ہمیں سیاسی حل کی طرف جانےکی ضرورت ہے، غزہ میں جنگ روکنے کے لیے اسرائیل کو ہتھیار دینے پر پابندی ترجیح ہونی چاہیے۔
دوسری جانب اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے فرانسیسی صدر کے مطالبے پر ردعمل میں میکرون سمیت اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی روکنے کا مطالبہ کرنے والے دیگر مغربی رہنماؤں کو مخاطب کرکے کہا کہ انہیں شرم آنی چاہیے۔
اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ان کی حمایت ساتھ ہو یا نہ ہو اسرائیل یہ جنگ جیت جائے گا اور اسلحے کی فروخت پر پابندی ہماری توہین ہے۔