سعودی عرب: فراڈ کی 177 وارداتیں، دو غیرملکیوں کو قید اور جرمانے کی سزا

Published On 09 October,2024 02:43 am

ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں فراڈ کی 117 وارداتوں میں ملوث دو غیر ملکیوں کو قید اور جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔

سعودی عرب کے انسداد بدعنوانی کے ادارے ’فنانشل فراڈ پراسیکیوشن‘ نے مالی فراڈ گینگ کی تشکیل میں ملوث دو تارکین وطن سے اپنی تحقیقات مکمل کرنے کے بعد فراڈ میں ملوث ملزموں کو پندرہ سال تک قید کی سزائیں سنائی ہیں۔

تفتیش سے یہ بات ثابت ہوئی کہ ملزموں نے مملکت کے کئی علاقوں میں کال سینٹرز قائم کئے اور ان مراکز کا فائدہ اٹھا کر یہ دعویٰ کیا کہ وہ سرکاری اداروں کے نمائندے ہیں۔

مجرم سعودی عرب کے مختلف خطوں میں 177 مالی فراڈ کی وارداتوں کو انجام دینے میں کامیاب رہے، اس دوران انہوں نے (22,000,000) بائیس ملین سعودی ریال سے زیادہ غیر قانونی منافع حاصل کیا، ان کی رہائش گاہ کی تلاشی لینے سے ٹیبلٹ اور بیرونی سم کارڈ ملے۔

اس کے علاوہ دو جدید آلات فراڈ کالز کرنے کے لئے اور ایک کنٹرول ڈیوائس جو مکمل طور پر کارروائیوں کا انتظام کرتی ہے قبضے میں لی گئی۔

پبلک پراسیکیوشن نے جرم میں ملوث مالی رقوم کا سراغ لگانے، انہیں احتیاطی طور پر ضبط کرنے اور انہیں ان کے مالکان کو واپس کرنے کے اقدامات کئے۔







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے