فلوریڈا میں بدترین سمندری طوفان ملٹن نے تباہی مچا دی، 11 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

Published On 11 October,2024 03:43 am

فلوریڈا: (دنیا نیوز) فلوریڈا میں بدترین سمندری طوفان ملٹن نے تباہی مچا دی۔

270 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے نظام زندگی درہم برہم کر دیا، اطلاعات کے مطابق 11افراد ہلاک درجنوں زخمی ہوگئے، امریکا میں سمندری طوفان سے بارشوں اور سیلاب کا ایک ہزار سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

2 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئیں، 60 فیصد پٹرول پمپس پر پٹرول ختم ہو گیا، 20 لاکھ افراد بجلی سے محروم ہوگئے، فلوریڈا کی 15 کاؤنٹیز میں انخلا کے احکامات جاری کر دیئے گئے،72 لاکھ افراد نقل مکانی پر مجبورہوگئے۔

صدر جوبائیڈن نے کہا کہ فلوریڈا میں سمندری طوفان نے ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، ریاست میں تعمیرنو پر بھاری اخراجات آئیں گے۔







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے