اسرائیل کے لبنان پر فضائی حملے، 5 ہیلتھ ورکر جاں بحق

Published On 10 October,2024 10:18 pm

بیروت: (دنیا نیوز) اسرائیل کے لبنان پر فضائی حملے جاری ہیں، تازہ ترین حملوں میں 5 ہیلتھ ورکر جاں بحق ہو گئے۔

اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے 2 کمانڈرز کو شہید کرنے کا کا دعویٰ بھی کیا ہے، لبنانی علاقے طائر میں اسرائیلی حملے میں 5 افراد شہید اور 12 زخمی ہوئے۔

اسرائیل نے الزام لگایا ہے کہ بالبیک ریجن میں اسرائیلی بم باری سے 4 افراد شہید ہوئے، حزب اللہ کمانڈر احمد مستغیٰ اور محمد علی حمدان شمالی اسرائیل پر حملوں میں ملوث تھے۔

دوسری جانب اسرائیل نے حزب اللہ کے ساتھ جھڑپ میں ریزرو فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
 







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے