اسرائیلی کا لبنان پر فضائی حملہ، سرحد پر دراندازی، 36 افراد شہید، 150 زخمی

Published On 10 October,2024 03:31 am

بیروت: (دنیا نیوز) اسرائیلی فضائیہ کے لبنان پر فضائی حملے اور جنوبی سرحد پر دراندازی جاری رہی، چوبیس گھنٹے میں 36 افراد شہید اور 150 زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی حملوں میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا، چند گھنٹوں میں کئی رہائشی عمارتیں تباہ کردیں، جنوبی لبنان کا مضافاتی علاقہ دحیہ کا بیشتر حصہ کھنڈر بن گیا، اسرائیل نے بیروت کی مشرقی وادی بیکا کو فضائی حملوں سے نشانہ بنایا۔

دوسری جانب حزب اللہ نے اسرائیل پر اب تک کا سب سے بڑا حملہ کیا جس کے نتیجے میں 30 صیہونی زخمی ہوگئے، اسرائیلی فوج نے 30 اسرائیلی فوجی زخمی ہونے کا اعتراف کرلیا۔

حزب اللہ کے مطابق سرحدی علاقوں میں شدید لڑائی جاری ہے، صیہونی ریاست پر فتح کے حصول تک حملوں کا سلسلہ ہر قیمت پر جاری رکھیں گے۔







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے