سیکڑوں اسرائیلی فوجیوں کا غزہ میں ڈیوٹی سے انکار

Published On 10 October,2024 06:35 am

بیروت: (دنیا نیوز) سیکڑوں اسرائیلی فوجیوں نے غزہ میں ڈیوٹی کرنے سے انکار کردیا۔

اسرائیل کے 130 سے زائد فوجیوں نے آرمی چیف کے نام کھلا خط لکھ کر غزہ میں جنگ بندی تک ڈیوٹی سر انجام دینے سے معذرت کرلی، فوجیوں نے خط میں فوری جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی پر زور دیا۔

فوجی اہلکاروں نے مؤقف اختیار کیا کہ غزہ میں جنگ کی وجہ سے یرغمالیوں کی واپسی میں تاخیر ہو رہی ہے، بہت سے یرغمالیوں کی موت اسرائیلی فوج کے حملوں سے ہوئی۔







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے