اسرائیلی وزیر دفاع نے اچانک دورہ امریکا ملتوی کردیا

Published On 09 October,2024 10:52 am

تل ابیب : (ویب ڈیسک ) اسرائیلی وزیر دفاع یواو گیلنٹ نے اپنا دورہ امریکا ملتوی کردیا، اسرائیلی وزیر دفاع کو واشنگٹن میں امریکی ہم منصب سے ملاقات کرنی تھی۔

یہ مختصر اعلان  پینٹاگون  کی ڈپٹی پریس سیکرٹری سبرینا سنگھ نے کیا ہے، اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع امریکی ہم منصب سے ایران پر ممکنہ اسرائیلی حملے کے بارے میں گفتگو کرنے جا رہے تھے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر سے بات ہونے تک وزیر دفاع کو جانے سے روکا ہے۔

اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر دفاع یواو گیلنٹ کا دورہ وزیر اعظم نیتن یاہو کے ساتھ جنگی حکمت عملی پر اندرونی اختلافات اس دورے کے التوا کا سبب بنے ہیں۔

وزیر دفاع ایرانی میزائل حملے کا جواب دینے کے لیے اسرائیلی کابینہ میں کیے گئے فیصلے کے حوالے سے بھی امریکی مشاورت اور مدد سے بے نیاز نہیں رہنا چاہتے ۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نے حسن نصر اللّٰہ کے بعد ان کے جانشین ہاشم صفی الدین کو بھی شہید کرنے کا دعویٰ کردیا۔

انہوں نے کہا کہ حزب اللّٰہ کے نئے سربراہان کو بھی نشانہ بنائیں گے، اسرائیل کی جنگ لبنانی عوام سے نہیں بلکہ ایران سے ہے۔
 







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے