امریکہ کا اسرائیل پر بیروت کے ہوائی اڈے کو نشانہ نہ بنانے پر زور

Published On 09 October,2024 03:43 am

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکا نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ بیروت کے ہوائی اڈے یا اس تک لے جانے والے کسی راستے پر حملہ نہ کرے۔

یہ موقف ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیلی فوج لبنانی دارالحکومت کے جنوبی نواحی علاقے پر شدید حملے کر رہی ہے۔

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ہمارے نزدیک بہت اہم بات ہے کہ نہ صرف بیروت کا ہوائی اڈا کھلا رہے بلکہ اس تک آنے والے راستے بھی کھلے رہیں۔

انہوں نے کہا کہ بالخصوص تاکہ لبنان سے کوچ کے خواہش مند امریکی شہری یا دیگر ملکوں کے شہری اس پر عمل کر سکیں، ملر کے مطابق اب تک تقریبا 900 افراد ان پروازوں کے ذریعے کوچ کر چکے ہیں جو پوری بھری ہوئی نہیں تھیں۔

ترجمان کے مطابق 8500 کے قریب امریکیوں نے وہاں سے نکلنے کی شرائط جاننے کے لئے وزارت خارجہ سے رابطہ کیا تاہم اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ سب وہاں سے جانے کے خواہش مند ہیں۔
 







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے