یرغمالی ہمارے ہیرو، واپس لانے کے پابند ہیں: اسرائیلی وزیراعظم

Published On 08 October,2024 05:35 am

تل ابیب: (ویب ڈیسک) اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ یرغمالیوں کو واپس لانے کے پابند ہیں وہ ہمارے ہیرو ہیں۔

اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ میں اسرائیلی جنگ کا ایک سال پورا ہونے کے باوجود یرغمالیوں کو رہائی نہ دلا سکنے اور ان کے آج تک غزہ میں قید ہونے کے ماحول میں کہا ہے کہ یرغمالیوں کو ہر قیمت پر واپس لائیں گے۔

ایک سال کی غزہ جنگ کے بعد نیتن یاہو نے اپنے عوام سے جاری کردہ بیان میں کہا کہ اس دن اور اس مقام پر جیسا کہ اس کے علاوہ بھی ہمارے ملک میں کئی مقام ہیں جہاں ہمارے لوگ ہلاک ہوئے تھے یا ہمارے لوگوں کو یرغمال بنایا گیا تھا ہم اس بات کے پابند ہیں کہ ہم یرغمالیوں کو واپس لائیں گے۔

نیتن یاہو نے کہا یرغمالی ہمارے ہیرو ہیں، ان کی قربانی اپنے ملک کے لئے ہے، ہم نے ایک خوف ناک قتل عام کو ایک سال پہلے دیکھا تھا۔







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے