غزہ میں جنگ بندی معاہدے کیلئے کوششیں جاری رہیں گی، میتھیوملر

Published On 08 October,2024 05:28 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیوملر نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی معاہدے کیلئے کوششیں جاری رہیں گی۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیوملر نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی سے یرغمالیوں کی رہائی اور فلسطینیوں کی مشکلات کا خاتمہ ہوگا، حماس کو قیدیوں کو فوری طور پر رہا کرنا چاہئے۔

میتھیوملر نے مزید کہا کہ قیدیوں کو رہا کرانے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے، حماس کی منظوری کے بغیر غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ ممکن نہیں ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں معلوم ہے اسرائیل لبنان میں محدود کارروائیاں کررہا ہے۔







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے