لبنانی عوام سے اظہار یکجہتی: یو اے ای میں سرکاری سرپرستی میں فلاحی مہم کا آغاز

Published On 08 October,2024 03:51 am

ابو ظہبی: (ویب ڈیسک) لبنان کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے متحدہ عرب امارات میں سرکاری سرپرستی میں ایک فلاحی مہم کا آغاز کر دیا گیا۔

متحدہ عرب امارات کے خبر رساں ادارے کے مطابق صدارتی عدالت برائے ترقی اور فالن ہیروز افیئرز کے ڈپٹی چیئرمین، بین الاقوامی انسانی اور فلاحی کونسل کے چیئرمین شیخ طیب بن محمد بن زید النہیان نے لبنان کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے متحدہ عرب امارات کی کمیونٹی میں ایک فلاحی مہم کا آغاز کیا۔

فلاحی مہم کو’’ متحدہ عرب امارات لبنان کے ساتھ کھڑا ہے‘‘ کا نام دیا گیا ہے، یہ مہم 8 اکتوبر سے شروع ہو کر 21 اکتوبر تک جاری رہے گی جس کا مقصد کمیونٹی، اداروں اور سرکاری شعبے اور نجی شعبے کی تنظیموں کو لبنان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے متحرک اور شامل کرنا ہے۔

مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس مہم کی اہمیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے شیخ طیب بن محمد بن زاید النہیان نے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی قیادت میں متحدہ عرب امارات کی طرف سے لبنان کی عوام کی مشکل انسانی صورتحال میں مدد کرنے کو انتہائی اہمیت دینے پر زور دیا ہے۔

انہوں نے متحدہ عرب امارات کی کمیونٹی یعنی عوام، کاروباری اداروں پر اعتماد کا اظہار کیا کہ وہ بحرانی صورتحال کا سامنا کرنے والے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہوں گے اور ان کی مدد کریں گے۔







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے