اسرائیلی جارحیت پورے خطے کو جنگ کی طرف دھکیل رہی ہے: اردن

Published On 08 October,2024 04:51 am

بیروت: (ویب ڈبیسک) اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفادی نے خبر دار کیا ہے کہ اسرائیلی جارحیت پورے خطے کو مکمل جنگ کی طرف دھکیل رہی ہے۔

اردن کے وزیرخارجہ نے بیروت میں اپنی ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ اسرائیلی جارحیت کھلی جنگ کی طرف بڑھ رہی ہے، انہوں نے لبنان پر اسرائیل حملے کو تنقید کا نشانہ بنایا، ان کا کہنا تھا جارحیت جس کا اسرائیل نے ایک سال قبل غزہ سے آغاز کیا تھا اب لبنان تک پہنچ گئی ہے۔

واضح رہے کہ ایمن الصفادی جو لبنان کے دورے پر تھے، جہاں کے دارالحکومت بیروت کو اسرائیلی فوج نے اپنی بد ترین بمباری اور حملوں کی زد میں رکھا ہوا ہے، اسی بیروت کے جنوب میں اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے سربراہ کو حزب اللہ کے ہیڈ کوارٹرز میں بمباری سے شہید کیا تھا۔







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے