فلسطینی کاز کا دفاع نعروں سے نہیں ہونا چاہئے: تحریک فتح

Published On 09 October,2024 03:06 am

غزہ: (ویب ڈیسک) تحریک فتح نے کہا کہ فلسطین کاز کا دفاع نعروں سے نہیں ہونا چاہئے۔

تحریک فتح نے حماس کے بیرون ملک رہنما خالد مشعل کے بیانات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ خالد مشعل نے 7 اکتوبر کے حملے سے حاصل ہونے والی اپنی کامیابیوں کی تعریف کی تھی۔

تحریک فتح کے ترجمان عبد الفتاح دولہ نے میڈیا کو بتایا کہ فلسطینی کاز کا نعروں سے دفاع نہیں کیا جانا چاہئے، موجودہ حالات مسئلہ فلسطین کی تاریخ میں سب سے مشکل ہیں، انہوں نے نشاندہی کی کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو امریکی تجویز کو مسترد کر رہے ہیں جو انہوں نے اصل میں خود پیش کی تھی۔

تحریک فتح کی انقلابی کونسل کے رکن جمال نازل نے مزید کہا کہ فتح تب ہوگی جب ہم اسرائیل سے آزاد ہوں گے، حماس کے رہنماؤں کو فتح کی بات کرنے سے پہلے اپنے لوگوں کے دکھوں کو دیکھنا چاہئے، انہوں نے مزید کہا کہ حماس کو فلسطینیوں کے خون کو معمولی بنا کر استعمال کرنا بند کر دینا چاہئے۔







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے