اسرائیلی فورسز کی بربریت جاری، 24 گھنٹے میں حملوں کے دوران 55 فلسطینی شہید، 166 زخمی

Published On 10 October,2024 07:26 pm

غزہ: (دنیا نیوز) اسرائیلی فورسز کی غزہ کے مظلوم فلسطینیوں پر وحشیانہ بمباری جاری، 24 گھنٹے میں اسرائیلی حملوں میں مزید 55 فلسطینی شہید، 166 زخمی ہو گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق دیر البلاح میں سکول پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملے میں 28 فلسطینی شہید، 54 زخمی ہوئے، خان یونس میں 4 جبکہ جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں 3 فلسطینیوں کا محاصرہ کر کے شہید کر دیا گیا۔

جبالیہ کیمپ پر صیہونی حملے میں الاقصیٰ ٹی وی کا فلسطینی صحافی شہید، 2 شدید زخمی ہوگئے، اسرائیلی فوج نے ایک اور کارروائی میں الجزیرہ کے فوٹو گرافر کو گولی مارکر زخمی کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملوں کے سبب اقوام متحدہ شمالی غزہ میں سکول اور ہسپتال بند کرنے پر مجبور ہیں، اسرائیلی بربریت میں 42 ہزار65 فلسطینی شہید،97 ہزار 886 زخمی ہوچکے ہیں۔
 







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے