ترک صدر نے اسرائیل کو صہیونی دہشتگرد تنظیم قرار دے دیا

Published On 09 October,2024 09:01 pm

انقرہ: (ویب ڈیسک) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیل کو ’صہیونی دہشت گرد تنظیم‘ قرار دے دیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق رجب طیب اردوان نے پارلیمنٹ میں اپنی حکمراں جماعت کے قانون سازوں سے گفتگو کی ہے، دورانِ گفتگو انہوں نے غزہ اور لبنان پر اسرائیلی حملوں پر ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

ترک صدر نے اسرائیل کی حمایت پر مغربی طاقتوں بالخصوص امریکا پر شدید تنقید کی ہے، انہوں نے حالیہ دنوں میں اسرائیل اور ایران کے درمیان سرحد پار فائرنگ کو خطے میں بڑے تنازع کا خطرہ قرار دیا ہے۔ 







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے