اسرائیل سے جنگ بندی کیلئے سفارتی کوششیں تیز ہوگئیں: لبنانی وزیراعظم

Published On 11 October,2024 04:08 am

بیروت: (ویب ڈیسک) لبنان کے وزیر اعظم نجیب میقاتی نے کہا ہے کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے لئے بین الاقوامی سطح پر سفارتی کوششیں پچھلے کچھ گھنٹوں میں تیز ہوگئی ہیں، جس سے امید پیدا ہو رہی ہے کہ معاملات مثبت راستے کی طرف آجائیں گے۔

لبنان کے وزیر اعظم نجیب میقاتی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے پہلے ہی سفارتی کوششوں میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔

ان کا مزیدکہنا تھا کہ امریکہ و فرانس کے درمیان اس سلسلے میں رابطہ ہو گیا ہے جو جنگ بندی بحالی کے اعلان کے لیے کام کر رہے ہیں تاکہ ایک خاص مدت اور سیاسی حل کے لئے دونوں ملکوں کے درمیان جنگ بندی بحال ہو جائے۔
 







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے