تل ابیب: (ویب ڈیسک) اسرائیل نے لبنان میں جنگ بندی کے لئے یرغمالیوں کی رہائی کی شرط لگا دی۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق موساد کے سربراہ ڈیوڈ برنیا نے سی آئی اے کے سربراہ بل برنز کو ایک اہم پیغام پہنچایا جس میں لبنان کے خلاف جنگ روکنے کی شرائط بھی شامل تھیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے مزید کہا ہے کہ اسرائیل نے شرط رکھی ہے کہ مستقبل میں لبنان میں حزب اللہ کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے میں غزہ کی پٹی میں حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ شامل ہونا چاہیے۔
انہوں نے یہ بھی وضاحت کی کہ اس منصوبے کا مقصد لبنان میں جنگ بندی کو غزہ میں تبادلے کے معاہدے کی تکمیل سے جوڑنا ہے، اس کا مقصد حماس کے رہنما یحییٰ السنوار پر اپنے اتحادیوں حزب اللہ اور ایران کے ذریعے دباؤ ڈالنا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ پیغام خطے کی صورت حال کی پیچیدگی کا واضح ثبوت ہے، خاص طور پر چونکہ اسرائیل اپنے مقاصد کے حصول کے لئے مختلف میدانوں کو جوڑنے کی پوری طاقت سے کوشش کر رہا ہے۔