عراقی فورسز کی کارروائی، داعش کے سینئر کمانڈر سمیت 8 جنگجو ہلاک

Published On 23 October,2024 02:11 am

بغداد: (ویب ڈیسک) عراق کی فورسز نے کارروائی کرکے داعش کے سینئر کمانڈر سمیت 8 جنگجوؤں کو ہلاک کردیا۔

عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی نے بتایاکہ عراقی سکیورٹی فورسز نے داعش کے عراق کے سربراہ کو ملک کے شمال مشرق میں حمرین پہاڑی علاقے میں انسداد دہشت گردی کی کارروائی میں مارا۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ میں دہشت گرد تنظیم داعش میں نام نہاد (عراق کے گورنر) اور آٹھ دیگر دہشت گردوں کی ہلاکت پر اپنے عوام مبارکباد پیش کرتا ہوں، یہ کارروائی نیشنل سکیورٹی سروس نے مشترکہ آپریشن میں کی جس میں حمرین کے پہاڑوں میں موجود دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مرنے والوں میں شحادہ علاوی صالح علیوی البجاری نامی گروپ کی ایک سرکردہ شخصیت بھی شامل ہے جسے ابو عیسیٰ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ یہ آپریشن سلیمانیہ میں واقع الاسائش ڈائریکٹوریٹ میں کیا گیا، درست معلومات کی بنیاد پر کی گئی کارروائی ملٹری انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ اور عراقی جوائنٹ سکیورٹی فورسز کے اشتراک سے کی گئی۔