امریکی صدارتی انتخابات: وقت کم، مقابلہ سخت، ٹرمپ کو کملا ہیرس پر معمولی برتری حاصل

Published On 24 October,2024 03:19 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا کے صدارتی انتخابات میں دو ہفتے سے بھی کم وقت رہ گیا، ٹرمپ کی کملاہیرس پر معمولی برتری حاصل ہوگئی۔

کملا ہیرس کے 49 جبکہ ٹرمپ کے جیتنے کے چانسز 51 فیصد ہوگئے، سیاسی پنڈت کسی بھی امیدوار کی کامیابی کیلئے واضح پیشگوئی کرنے سے قاصر ہوگئے، ڈیمو کریٹ صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے ٹرمپ کے مخالف ری پبلکن لیڈروں کی حمایت حاصل کرنے کی حکمت عملی اپنا لی۔

ٹرمپ اور کملا نے سوئنگ سٹیٹس پر نظریں جما لیں، دونوں کی وسکانسن، مشی گن، پینسلوانیا، شمالی کیرولینا، جارجیا، ایری زونا اور نیو اڈا میں جیتنے کے لئے تگ و دو جاری رہی، یہی ریاستیں جیت کا تعین کریں گی۔