دوحہ: (ویب ڈیسک) قطر ایئرویز نےعلاقائی تنازعات کے باعث اردن کے لئے پروازوں کی آپریشنل ایڈجسٹمنٹ کے ساتھ عراق، ایران اور لبنان کے لئے پروازوں کو عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایئر لائن نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال کے باعث قطر ایئرویز نے تاحکم ثانی عراق، ایران اور لبنان کے لئے پروازیں عارضی طور پر معطل کر دی ہیں۔
ایئر لائن نے کہا کہ اردن کے دارالحکومت عمان کے لئے پروازیں صرف دن کے اوقات میں چلائی جائیں گی۔