خطے میں اجتماعی نسل کشی کی جارہی ہے: امیر قطر

Published On 04 October,2024 02:44 am

دوحہ: (ویب ڈیسک) امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی نے کہا ہے کہ خطے میں اس وقت ایک اجتماعی نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے، اس جاری نسل کشی نے غزہ کو انسانوں کے لیے ناقابل رہائش بنا دیا ہے۔

امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی نے دوحہ میں تعاون اور مذاکرات کے ایشو پر ایک کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ ان کا ملک بار بار خبردار کر چکا ہے کہ اسرائیل کو اس کے جرائم کے بدلے سزا سے استثنیٰ دے رکھا ہے۔

امیر قطر نے کہا کہ اگرچہ یہ کرسٹل کی طرح شفاف نظر آرہا ہے کہ جو کچھ ہو رہا ہے یہ نسل کشی ہے، اس صورت حال نے غزہ کو انسانی بودو باش کے قابل نہیں رہنے دیا ہے۔

شیخ تمیم بن حماد الثانی نے اس موقع پر بردار عرب ملک لبنان پر بھی اسرائیلی حملے اور بمباریوں کی مذمت کی۔