سٹاک ہوم: (ویب ڈیسک) اسرائیل کی حمایت پر سویڈن کی وزیر خارجہ پر ٹماٹروں کی برسات کردی گئی۔
سویڈن کی وزیر خارجہ ماریا مالمر سٹینرگارڈ پر پارلیمنٹ ہال میں اسرائیل اور مقبوضہ مغربی کنارے سے متعلق اقوام متحدہ میں ریفرنڈ میں ووٹ دینے کے حوالے سے ہونے والے مباحثے کے دوران اسرائیل مخالف افراد نے ٹماٹر اور پیاز پھینکے اور انہیں ہال چھوڑ کر جانے پر مجبور کردیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سویڈن کی پارلیمنٹ ریکسڈیگ کی رہنما این صوفی مالم نے بتایا کہ یہ فلسطین کے حامی کارکن تھے جنہوں نے ہاتھوں پر سرخ رنگ لگایا ہوا تھا اور وزیرخارجہ پر سبزیاں پھینکیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ پارلیمنٹ ہال میں بحث کے دوران ماریا مالمر سٹینرگارڈ کی جانب سے مشرق وسطیٰ میں فلسطینیوں کی صورت حال کے حوالے سے سوال پر جواب کے بعد بحث میں مداخلت کی گئی اور سٹینڈز پر بیٹھے افراد نے نعرے لگانا شروع کر دیئے اور وزیرخارجہ پر نسل کشی کی حمایت کا الزام عائد کیا۔
مقامی میڈیا کے مطابق پارلیمنٹ کی انتظامیہ کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا کہ پولیس نے تاحال تین افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔