برمنگھم میں کرسمس تقریبات کا باقاعدہ آغاز

Published On 02 November,2024 09:24 am

جرمنی : (ویب ڈیسک ) برمنگھم میں کرسمس تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہوگیا، شہر کا وسطی حصہ قمقموں سےجگمگا اٹھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وکٹوریہ سکوائر میں برطانیہ کی سب سے بڑی جرمن کرسمس مارکیٹ کاافتتاح کیا گیا، کرسمس لائٹس روشن کرنے کی تقریب میں جرمن سفیر نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

کرسمس مارکیٹ میں کھانے پینے سمیت دیگر مصنوعات کے 60 سے زائد اسٹالز سجائے گئے تھے۔

مارکیٹ پیر سے جمعہ تک روزانہ مقامی وقت کے مطابق گیارہ بجے کھلے گی، ایونٹ 24 دسمبر تک جاری رہےگا۔

برمنگھم سٹی کونسل کے ڈپٹی لیڈر شیرون تھامسن کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ میرے خیال میں کرسمس کا بازار بہت سے لوگوں کے لیے خوشی کا باعث ہے ، ہم دیکھتے ہیں کہ نہ صرف پورے شہر سے لوگ مرکز میں آتے ہیں بلکہ پورے برطانیہ اور یورپ سے بھی آتے ہیں۔

مارکیٹ میں برطانیہ بھر سے 50 لاکھ افراد کی آمد متوقع ہے۔