پشاور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں کرسمس کیک کاٹنے کی تقریب ہوئی، نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
تقریب میں بشپ ہمفرے سرفراز پیٹر کی قیادت میں مسیحی کمیونٹی کے وفد نے شرکت کی، نگران وزیراعلیٰ نے مسیحی برادری کے وفد کے ہمراہ کرسمَس کا کیک کاٹا، نگران وزیر اعلیٰ نے تمام مسیحی کمیونٹی کو کرسمس کی مبارکباد دی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ نے کہا کہ ملک کی تعمیر و ترقی میں مسیحی کمیونٹی کا اہم کردار رہا ہے، اقلیتوں کی فلاح و بہبود اور ان کے حقوق کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔
— Pakhtunkhwa Radio Mohmand (@MohmandRadio) December 25, 2023
نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مسیحی کمیونٹی سمیت دیگر اقلیتوں کے مسائل حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے، انہوں نے ہدایت کی کہ اقلیتی کمیونٹی کے رہائشی علاقوں کی سکیورٹی کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں۔
اس موقع پر بشپ ہمفرے نے کہا کہ سانحہ جڑانوالہ کے متاثرین کیلئے امدادی سامان بھیجنے پر پوری مسیحی کمیونٹی صوبائی حکومت کی مشکور ہے۔