پاکستان کرکٹ بورڈ کا قذافی سٹیڈیم لاہور میں کرسمس ڈنر کا اہتمام

Published On 25 December,2023 03:47 pm

لاہور: (ویب ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے قذافی سٹیڈیم لاہور میں کرسمس ڈنر کا اہتمام کیا گیا ۔

کرسمس ڈنر میں چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف سمیت پی سی بی کے اعلیٰ حکام اور مسیحی ملازمین نے شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے کہا کہ میں پاکستان اور دنیا بھر میں کرسمس منانے والے تمام لوگوں کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں، ہمیں خوشی ہے کہ آپ پاکستان کرکٹ بورڈ کا حصہ ہیں۔

یاد رہے کہ آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود مسیحی برادری اپنے مذہبی تہوار کرسمس کو جوش و جذبے سے منا رہی ہے۔