واشنگٹن: (ویب ڈیسک) ٹرمپ کی پوتی نے صدارتی انتخاب میں دوسری فتح حاصل کرنے کے بعد اپنے دادا کے ساتھ سیلفی بنائی، مبارکباد بھی دی۔
ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر کی صاحبزادی کائی میڈسن ٹرمپ نے اپنے دادا کے ہمراہ تصویر شیئر کی اور کہا کہ آپ سے زیادہ کوئی بھی محنت نہیں کرتا۔
کائی میڈسن ٹرمپ نے کہا کہ آپ سے زیادہ کوئی امریکی عوام کی پرواہ نہیں کرتا ہے، مبارک ہو دادا جان، میں آپ سے پیار کرتی ہوں۔
خیال رہے کہ 17 سالہ کائی میڈسن ٹرمپ ماہر گولفر ہیں، وہ حال ہی میں ٹرمپ کی انتخابی مہم کے دوران پہلی بار سیاسی مہم کا حصہ بنی تھیں۔