تل ابیب: (ویب ڈیسک) حزب اللہ نے کہا کہ اس نے اسرائیل کے مرکزی بین الاقوامی گیٹ وے بن گوریون ایئرپورٹ کے قریب ایک فوجی مرکز پر میزائل داغے ہیں۔
اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی کہ ایک راکٹ ہوائی اڈے کے قریب گرا تھا، ایئرپورٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ ایئرپورٹ معمول کے مطابق کام جاری رکھے ہوئے ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے لبنان میں حملوں کے بعد حزب اللہ نے بھی میزائلوں سے حملے تیز کر دیئے ہیں۔