جینیوا : (ویب ڈیسک ) لبنان میں تعینات اقوام متحدہ کی امن افواج 'یونیفل' نے کہا ہے کہ اس کے مغربی سیکٹر میں قائم ہیڈ کوارٹرز پر توپ خانے سے گولہ باری کی گئی ہےتاہم ہیڈ کوارٹر کسی بھی جانی و مالی نقصان سے محفوظ رہا۔
عرب میڈیا کے مطابق اس بیان میں اقوام متحدہ نے ان گولوں کیلئے یہ ذکر نہیں کیا ہے کہ یہ کس کے توپ خانے نے فائر کیے ہیں البتہ بعد ازاں یونیفل دستوں میں شامل اٹلی نے اپنے فوجیوں کے حملے کی زد میں آنے پر اسرائیل سے احتجاج کیا ہے۔
اٹلی کے احتجاج پر اسرائیل نے اپنے توپ خانے کے امن فوجیوں کے ہیڈ کوارٹرز کی طرف گولے فائر کرنے کے واقعے کی تحقیقات کا اعلان کیا ہے مگر اقوام متحدہ کے اس بیان پر اسرائیل نے ابھی کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔
یاد رہے کہ لبنان کی سرحد پر تعینات امن دستے یونیفل کو پچھلے کئی ماہ سے اسرائیلی حملوں کا سامنا چلا آرہا ہے، ان حملوں میں کئی امن فوجی زخمی بھی ہو چکے ہیں۔