بیروت: (دنیا نیوز) اسرائیلی فوج کی مشرق وسطی میں دہشتگردی جاری، لبنان پر بڑا حملہ کردیا۔
عرب میڈیا کے مطابق 24 گھنٹوں میں صیہونی فضائیہ نے 145 سے زائد مقامات پر بمباری کی، حزب اللہ کے میڈیا ترجمان محمد عفیف سمیت 60 شہری شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوگئی۔
وسطی بیروت میں اسرائیلی حملے میں 2 افراد شہید اور 22 زخمی ہوئے، راس النباء پر اسرائیلی بمباری میں بچوں سمیت 3 شہید اور 14 زخمی ہوئے۔
عرب میڈیا کے مطابق قدیم لبنانی شہر طائر پر اسرائیلی فضائی حملوں میں 11 افراد شہید اور 48 زخمی ہو گئے، اسرائیلی فوج نے بیروت اور دیگر شہروں میں رہائشی عمارتوں، گرجا گھروں، طبی مراکز کو نشانہ بنایا۔