بھارت سے حسینہ واجد کی حوالگی کا مطالبہ کریں گے : محمد یونس

بھارت سے حسینہ واجد کی حوالگی کا مطالبہ کریں گے : محمد یونس

میڈیا رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر محمد یونس نے قوم سے خطاب میں اہم اعلان کیا کہ بنگلہ دیش بھارت سے مفرور سابق وزیراعظم حسینہ واجد کی حوالگی کا مطالبہ کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش ہنگاموں میں ہونے والے ہر قتل کے لیے انصاف کو یقینی بنائیں گے۔

خیال رہے کہ  بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد  5 اگست کو بھارت فرار ہو گئی تھیں ،  حسینہ واجد نے متنازع کوٹا سسٹم کے خلاف طلبا کے ملک گیر احتجاج کے بعد استعفیٰ دیا تھا اور ان کی حکومت کے خلاف احتجاج میں طلبا سمیت 1500 افراد ہلاک اور 19 ہزار سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔