سعودیہ اور برطانیہ کے اعلیٰ حکام کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

Published On 21 November,2024 03:01 am

ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب اور برطانیہ کے اعلیٰ حکام کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے اسسٹنٹ وزیر دفاع انجینئر طلال العتیبی نے برطانوی وزارت دفاع میں صنعت، تجارت اور اقتصادی سلامتی کے ڈائریکٹر جنرل ایورل جولف سے ملاقات کی، انہوں نے دونوں دوست ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کے مواقع کا جائزہ لیا۔

ملاقات کے دوران سعودی وژن 2030ء کے مطابق ٹیکنالوجی ، دفاعی تحقیق اور ترقی کی منتقلی اور مقامی بنانے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند دنوں میں سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان اور ان کے برطانوی ہم منصب جان ہیلی کے درمیان ملاقاتیں ہوئی ہیں جس میں سعودی برطانوی سٹریٹجک شراکت داری کا جائزہ لینے اور اسے فوجی اور دفاعی شعبوں میں مضبوط اور ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔