امریکا کے ساتھ باہمی احترام کے اصولوں پر تجارتی تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں، چین

Published On 23 November,2024 01:31 am

بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ باہمی احترام کے اصولوں کی بنیاد پر فعال بات چیت کرنے اور دو طرفہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے لئے تیار ہیں۔

مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چین کے نائب وزیر تجارت وانگ شوون نے بیجنگ میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ چین بیرونی تنازعات کے اثرات سے نمٹنے کے قابل ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ چین اور امریکا اقتصادی اور تجارتی تعلقات میں ایک مستحکم، صحت مند اور پائیدار ترقی کے رجحان کو برقرار رکھ سکتے ہیں۔