پیرو: (ویب ڈیسک) امریکی صدر جوبائیڈن اور چینی صدرشی جن پنگ کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔
پیرو میں ایشیا پیسفک معاشی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ تجارت کے علاوہ تائیوان اور روس کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ امریکا سے مستحکم اورپائیدار تعلقات برقرار رکھنا چاہتے ہیں، امریکا کے ساتھ کام کرنے کی خواہش میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اختلافات دورکرنےکے لیے ٹرمپ انتظامیہ سے ملکر کام کرنے پر تیار ہیں، چین امریکا تعلقات دنیا میں سب سے اہم دوطرفہ تعلقات ہیں، مستقبل اورانسانیت کے لیے دونوں ملکوں کے تعلقات بہت اہم ہیں۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ کئی امور پر میں صدر شی کے ساتھ متفق نہیں لیکن ہم دونوں جب بھی ملے بے باکی سے گفتگو کی۔