منیلا: (دنیا نیوز) فلپائن کے دارالحکومت منیلا کے رہائشی علاقے میں بڑے پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی۔
منیلا میں آگ کے باعث ہزاروں گھر آگ کی لپیٹ میں آگئے، بڑی تعداد میں رہائشی ہنگامی طور پر انخلا پر مجبور ہوگئے، 2ہزار سے زائد خاندان بے گھر ہوگئے۔
فلپائن فضائیہ کے دو طیارے اور چار فائر بوٹس آگ بجھانے میں مصروف رہے۔