افغان خواتین پر نرسنگ سمیت صحت کی تعلیم حاصل کرنے پر پابندی عائد

Published On 05 December,2024 12:31 am

کابل: (دنیا نیوز) افغانستان میں خواتین مریضوں کو دستیاب طبی سہولیات میں مزید کمی کا خدشہ بڑھ گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغان خواتین پر نرسنگ سمیت صحت کی تعلیم حاصل کر نے پر پابندی عائد کر دی گئی، طالبان قیادت نے تعلیمی اداروں کے سربراہان کو آگاہ کر دیا، طالبان قیادت کی بغیر تحریری حکم نامے کے خواتین طلبہ سے 10 دن میں امتحان لینے ہدایت کی گئی۔

غیرملکی میڈیا نے مزید بتایا کہ افغان طالبان پہلے ہی خواتین کی یونیورسٹی اور ثانوی تعلیم پر پابندی عائد کر چکے ہیں، افغان لڑکیوں کو اعلیٰ تعلیم کے لئے میڈیکل سمیت چند ہی شعبے دستیاب تھے، پابندی افغان خواتین اور بچوں کے لئے صحت تک رسائی کو مزید محدود کر دے گی۔