واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ شام میں تمام گروپس ملکر پرامن انتقال اقتدار کو شفاف بنائیں۔
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کہتے ہیں بشارالاسد کے بعدشامی شہریوں میں مثبت امید پیدا ہوئی، امریکا شامی جنگجو گروپس کے بیانات کو نہایت قریب سے واچ کر رہا ہے، امریکا بیانات کی بجائےعملی اقدامات پر یقین رکھتا ہے، شامی شہریوں کومعاشرتی تحفظ اورحقوق کےحصول کیلئے تحفظات بتانےچاہئیں۔
کینیڈین وزیر خارجہ کا کہنا تھا بشارالاسد اپنے شہریوں کے خلاف سنگین جرائم کا مرتکب ہوئے، کینیڈا بشارالاسد کو عالمی عدالت میں جرائم پرجوابدہ ٹھہرائے گا۔